0
Wednesday 27 Nov 2019 18:30

ملتان، اسلامی جمعیت طلباء کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، اسلامی جمعیت طلباء کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان عبیدالرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چاہیے، حکومت پاکستان کی جانب سے نارویجن سفیر کی طلبی اور رسمی احتجاج کافی نہیں بلکہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ اس واقعے میں 1 ارب30 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجرو ح کیا گیا ہے، ناروے میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلانے کے واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اقوام عالم قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرسن کالج کے سامنے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے کیا، انہوں نے مزید کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی یورپ میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ مگر ان کی روک تھام کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا، کچھ قوتیں دنیا کے امن کو تباہ کرنا اور تیسری صلیبی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نارویجن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں سبوتاژ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 829357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش