QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کراچی کی بلدیاتی حکومت کو براہ راست فنڈ دینے پر رضامند

27 Nov 2019 18:36

ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بیٹھک میں ہوا، وفاقی حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کو دو ارب جبکہ حیدرآباد کی بلدیاتی حکومت کو پچاس کروڑ روپے دینے کی حامی بھرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کی اسلام آباد میں بیٹھک رنگ لے آئی، وفاقی حکومت نے کراچی کی بلدیاتی حکومت کو براہ راست فنڈنگ پر رضامندی ظاہر کردی، سندھ حکومت نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، وفاق کراچی اور حیدرآباد کی بلدیاتی حکومتوں کو براہ راست فنڈز فراہم کرنے پر راضی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بیٹھک میں ہوا، وفاقی حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دو ارب جبکہ حیدرآباد کی بلدیاتی حکومت کو پچاس کروڑ روپے دینے کی حامی بھرلی ہے۔

ادھر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاق من پسند اتحادی کو جوڑے رکھنے کے لئے فنڈز فراہم کرے گا تو مخالفت کریں گے، اس سے قبل وفاقی حکومت کراچی میں زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کے لئے ساڑھے آٹھ ارب روپے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کو جاری کرچکی ہے، جو گرین لائن، میٹرک بورڈ سگنل فری کوریڈور، نشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 829358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829358/وفاقی-حکومت-کراچی-کی-بلدیاتی-کو-براہ-راست-فنڈ-دینے-پر-رضامند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org