0
Wednesday 27 Nov 2019 18:39

تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تحریک جوانان پاکستان کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت عامر روف، ہوسٹل ایسوسی ایشن کے صدر رانا محسن نے کی، عامر روف اور رانا محسن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ناروے میں قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت سزا دی جائے اور ناروے سے ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں، ہم مرد حق نوجوان کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرے میں ناروے ملک کا پرچم نذر آتش کیا گیا، مظاہرے میں اختر، محمد علی، امتیاز، اسلم، حاجی منصور، وقار حسین، شکیل گجر، محمد حاشر نے شرکت کی، عامر روف نے بتایا کہ ہم بہت جلد ملتان میں تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کا ورکرز کنونشن رکھا ہیں، جس کی صدارت چیئرمین عبداللہ گل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 829359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش