0
Wednesday 27 Nov 2019 19:32

حکومت نے بیرونِ ملک جانیوالے شہریوں کیلئے بینک اکاؤنٹ لازمی قرار دیدیا

حکومت نے بیرونِ ملک جانیوالے شہریوں کیلئے بینک اکاؤنٹ لازمی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ معاشی کمیٹی نے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیراعظم کو پییش کیا۔ معاشی کمیٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے مراعاتی پیکج میں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے جبکہ ٹرانزیکشن کے لئے مطلوبہ رقم کی مقدار کو بھی کم کئےجانے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ کی تجدید سے نظام کو مزید بہتر کیا جارہا ہے، ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پروموشن اسکیم کے اجرا ضرورت ہے۔ حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے بینک اکاؤنٹ کھولنےکی شرط لازمی قرار دیا جبکہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کی تجویز بھی دی۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ پاکستان پوسٹ کے ڈاک خانوں کی تعداد 240 سے بڑھا کر 3200 کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 829363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش