QR CodeQR Code

عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، جنرل باجوہ کی شرکت

27 Nov 2019 20:02

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل و سابق وزیر قانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور اور ماہر قانون بابر اعوان سمیت سیکریٹری قانون بھی اجلاس میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا جبکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کیے جانے کے بعد آج پھر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران حکومت کو مہلت دی کہ حکومت کل تک حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے سینئر ارکان اور قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل و سابق وزیر قانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصور اور ماہر قانون بابر اعوان سمیت سیکریٹری قانون بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملازمت کی مدت 28 نومبر کی رات 12 بجے پوری ہوجائے گی۔

 


خبر کا کوڈ: 829366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829366/عمران-خان-کے-زیرصدارت-وفاقی-کابینہ-کا-ہنگامی-اجلاس-جنرل-باجوہ-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org