QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا بھاری اسکول بیگز کیخلاف بل لانیکا فیصلہ

27 Nov 2019 22:16

بل میں انٹرنیشنل کروپریکٹک پیڈیٹرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی پی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سکول بیگ بچے کے وزن کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس قانون کے تحت دوسری جماعت کے طالبعلم کا اوسط وزن 20 سے 23 کلو ہوتا ہے لہٰذا ان کا بیگ وزن 3 سے 3.5 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے طلبا کے کندھوں سے بوجھ میں کمی کے لیے اسکول بیگز (وزن کی حد) بل 2019 صوبائی اسمبلی میں لانے کافیصلہ کرلیا۔ چند روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو بھاری اسکول بیگز کے خلاف قانون متعارف کرانے کا حکم دیا تھا۔ مذکورہ بل میں انٹرنیشنل کروپریکٹک پیڈیٹرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی پی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سکول بیگ بچے کے وزن کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس قانون کے تحت دوسری جماعت کے طالبعلم کا اوسط وزن 20 سے 23 کلو ہوتا ہے لہٰذا ان کا بیگ وزن 3 سے 3.5 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب شعبہ نفسیات حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر واجد علی اخونزادہ  نے کہا ہے کہ زائد الوزن بیگ نہ صرف بچوں کی جسمانی نشونما متاثر کرتے ہیں بلکہ انہیں نفسیاتی طور پر بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے سکول بیگز سے متعلق بل لانے کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ اسکول بیگز (لمیٹیشن ویٹ) بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 829387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829387/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-بھاری-اسکول-بیگز-کیخلاف-بل-لانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org