0
Wednesday 27 Nov 2019 22:48

پاراچنار کے جنان حسین کی بیٹی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا، امداد کی اپیل

پاراچنار کے جنان حسین کی بیٹی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا، امداد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے نواحی علاقہ کراخیلہ کے رہائشی جنان حسین کی جوان سال بیٹی کے سر میں ٹیومر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر جلد آپریشن نہ کیا گیا تو بچی کی جان جا سکتی ہے، جنان حسین اپنی بیٹی کو دو دفعہ شوکت خانم ہسپتال علاج کیلئے لے جاچکا ہے، مگر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں اپنی باری کا انتظار کرنے کا کہا ہے، جبکہ بچی کا جلد آپریشن ناگزیر ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے انسان دوست اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جنان حسین کی جوان سال بیٹی کو زندگی کی خوشیاں لوٹانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جنان حسین کا رابطہ نمبر یہ ہے۔ 03015298812 
خبر کا کوڈ : 829392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش