QR CodeQR Code

مذاق یا جہالت کی انتہا

لاہور، نوجوانوں کے جان لیوا مذاق سے نابینا گداگر جاں بحق

27 Nov 2019 23:24

ذرائع کے مطابق لڑکوں نے 45 سالہ نابینا گداگر اقبال کو بہانے سے پنکچر کی دکان پر بلایا اور اس کے جسم میں ہوا کا پائپ لگا کر کمپریسر کھول دیا۔ نابینا گداگر اقبال کا پیٹ پھولنے سے حالت غیر ہوگئی اور جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنے لگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے کاہنہ میں منچلوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں نابینا گداگر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں نوجوانوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں 45 سال کا اقبال، پنکچر کی دکان پر پیٹ میں ہوا بھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکوں نے 45 سالہ نابینا گداگر اقبال کو بہانے سے پنکچر کی دکان پر بلایا اور اس کے جسم میں ہوا کا پائپ لگا کر کمپریسر کھول دیا۔ نابینا گداگر اقبال کا پیٹ پھولنے سے حالت غیر ہوگئی اور جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنے لگا، نابینا گداگر کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد نے ملزم عمر اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 829399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829399/لاہور-نوجوانوں-کے-جان-لیوا-مذاق-سے-نابینا-گداگر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org