0
Thursday 28 Nov 2019 08:44

بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی، شفقت محمود

بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو چار ماہ سے قید خانہ بنایا ہوا ہے، فاشسٹ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، کشمیریوں کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی ظلم و استبداد سے آزادی کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی۔ وفاقی وزیر نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں "کشمیر کے ساتھ یکجہتی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شفقت محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کل جو کچھ ہو رہا ہے، وہاں کے حالات دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 829424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش