0
Thursday 28 Nov 2019 11:52

پشاور میں آئس نشے میں دھت شخص نے ماں اور بیوی کو قتل کر دیا

پشاور میں آئس نشے میں دھت شخص نے ماں اور بیوی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں آئس نشہ کرنے والے جنونی شخص نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل، جب کہ بیٹی، والد اور بہن کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بدقسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہے نے کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا، جن میں سے والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دونوں مقتولین خواتین کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے دونوں بچوں کو ملزم کے چنگل سے آزاد کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 829454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش