0
Thursday 28 Nov 2019 12:08

بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی، کے پی حکومت کا دعویٰ

بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی، کے پی حکومت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں بچت کا دعویٰ کر دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے، ایک طرف لاگت بڑھ گئی تو دوسری طرف ہمیں پونے 4 ارب کی بچت ہوئی، ہم نے تو ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنی ہے، ان چیزوں سے متعلق لوگوں کو نہیں پتا، کہتے ہیں کہ لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی لاگت کبھی نہیں بڑھی، لاگت 3 ارب کی بڑھی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں بچت ہوئی ہے، بی آر ٹی میں ہمیں جیب سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔ گذشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ پر 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے عوام اب اس پر اگلے سال ہی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 کی بجائے 30 اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے، منصوبہ کیلئے 85 فیصد مختص رقم خرچ کر دی گئی ہے، بی آر ٹی 28 کلومیٹر روٹ میں حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک توسیع کی گئی ہے، 13 کلو میٹر ایلوویٹیڈ روڈ پر مشتمل روٹ پر چلنے والے بسوں کی خریداری کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 220 میں سے 120 بسں پشاور پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گذشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 829462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش