QR CodeQR Code

عراق، نجف اشرف میں شرپسندوں نے ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی

28 Nov 2019 09:04

اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف شرپسندوں نے عراق کے جنوبی شہر نجف اشرف میں قائم ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 829475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829475/عراق-نجف-اشرف-میں-شرپسندوں-نے-ایرانی-قونصل-خانے-کو-ا-گ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org