0
Thursday 28 Nov 2019 12:38

ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کر لیا

ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے, جبکہ حالیہ بلوؤں کے بارے میں اطلاعات لیکر ملک سے فرار کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے دشمن پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس کے ساتھ منسلک اور تعاون کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 829487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش