QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے جی بی کے فنڈز کبھی نہیں روکے، راجہ جلال حسین

28 Nov 2019 12:50

سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روکنے کی باتیں اور خبریں بےبنیاد ہیں، یہ باتیں محض وفاقی حکومت کو بدنام کرنیکے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روکنے کی باتیں اور خبریں بے بنیاد ہیں، یہ باتیں محض وفاقی حکومت کو بدنام کرنیکے ایجنڈے کا حصہ ہیں، وفاقی حکومت نے کبھی بھی جی بی کے ترقیاتی فنڈز نہیں روکے، وزیراعظم شغرتھنگ اور ہرپوہ پاور پراجیکٹس کا افتتاح کر چکے ہیں، شتونگ نالہ کی منظوری کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور مواصلات کے شعبے کی ترقی کیلئے ہم خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

راجہ مقپون کا کہنا تھا کہ بعض لوگ شروع دن سے وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان دورریاں پیدا کرنے کے درپے ہیں، مگر منفی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، ہم نے کبھی کوئی منفی سیاست نہیں کی جن لوگوں نے سکردو روڈ کے بارے پروپیگنڈے کئے تھے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد ان کے منہ کالے ہوگئے۔ سکردو روڈ کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، منفی افواہیں پھیلانے والے وفاقی حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں ہم تقریریں نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، جب بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی علاقائی مسائل کھل کر بیان کئے ہیں، کبھی کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔


خبر کا کوڈ: 829493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829493/وفاقی-حکومت-نے-جی-بی-کے-فنڈز-کبھی-نہیں-روکے-راجہ-جلال-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org