QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں، آمرانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں

طلباء تنظیموں نے بلوچستان یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

28 Nov 2019 15:38

اجلاس میں گورنر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء سیاست، طلباء پر اظہار رائے کی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ایجوکیشنل الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن بنیادی طور پر جامعہ بلوچستان ویڈیو اسکینڈل کو دبانا اور طلباء کو ذہنی طور پر دباؤ میں رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان میں طلباء سیاسی اظہار رائے پر گورنر کے نوٹیفکیشن کی شدید مذمت کرتے ہیں، طلباء کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کرینگے گورنر فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے طلباء ایجو کیشنل الائنس جلد ہی احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایجوکیشنل الائنس کے رہنماؤں نے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت پی ایس ایف آزادی کے مرکزی صدر طلباء ایجوکیشنل الائنس کے چیئرمین سید زبیر شاہ آغا نے کیا۔ اجلاس پی ایس ایف او پجار کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ، مما باقر، ڈاکٹر طقرق، پشتونخو ا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی کمیٹی کے ممبر لطیف خان کاکڑ، قاص خان، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری سلمان بلوچ، ایچ ایس ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مجتبی زاہد نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء سیاست، طلباء پر اظہار رائے کی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ایجوکیشنل الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن بنیادی طور پر جامعہ بلوچستان ویڈیو اسکینڈل کو دبانا اور طلباء کو ذہنی طور پر دباؤ میں رکھنا ہے۔ اس قسم کے آمرانہ اقدامات کو کسی طور پر قبول نہیں کرینگے۔ گورنر بلوچستان نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں، اس قسم کے آمرانہ اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان بذریعہ پریس کانفرنس کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 829519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829519/طلباء-تنظیموں-نے-بلوچستان-یونیورسٹی-میں-سیاسی-سرگرمیوں-پر-پابندی-کو-مسترد-کردیا-احتجاج-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org