0
Thursday 28 Nov 2019 16:32

گلگت بلتستان میں گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے وفاق کا دباؤ

گلگت بلتستان میں گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے وفاق کا دباؤ
اسلام ٹائمز۔ مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ جی بی حکومت پاسکو کی 23 ارب روپے کی مقروض ہے، وفاقی حکومت گندم کا ریٹ بڑھانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمد کا کہنا تھا کہ گندم کا ریٹ نہ بڑھانے پر کوٹے میں مزید کٹوتی کی دھمکی بھی دی گئی ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ گندم فی کلو کم از کم پانچ روپے مہنگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر پہلے ہی جی بی کے کوٹے میں 80 ہزار بوریوں کی کٹوتی کی جا چکی ہے اب مزید کمی کی بھی وارننگ دی جا رہی ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے مختلف بہانے ڈھونڈ رہی ہے، سبسڈی کے معاملے نے صوبائی حکومت کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 829524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش