QR CodeQR Code

موجودہ وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، حلیم عادل شیخ

28 Nov 2019 17:10

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے ہوٹا ہے جن کا احتساب جاری ہے، سزاؤں سے بچنے کے لئے دونوں پارٹیوں ملک کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلینجز کو نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اس وقت ملک کو بیشتر مسائل کا شکار ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشیت مستحقکم ہورہی ہے اور ملک ترقی کر رہا ہے، ملک دشمن پاکستان کا ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے سازشیں کر رہے ہیں، ہمارے کپتان عمران خان کی قیادت میں ہمیں ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، گزشتہ ادوار میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے ہوٹا ہے جن کا احتساب جاری ہے، سزاؤں سے بچنے کے لئے دونوں پارٹیوں ملک کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومت اور فوج ایک پیج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں، اسپتالوں میں ادویات سے لے کر ایمبولنس تک نہیں دی جاتی ہے، اسکولوں میں سہولیات نہیں ہیں، پینے کے لئے گٹروں کا پانی فراہم کیا جارہا ہے، سندھ اسمبلی میں عوام کے مسائل پیش کرتے ہیں لیکن ان کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہیں، سندھ حکومت کے وزراء عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی دس سالہ کارکردگی بھی دکھائیں، پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں سندھ کی زراعت کو بھی تباہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 829530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829530/موجودہ-وفاقی-حکومت-ہر-قسم-کے-چیلنجز-سے-نمٹنے-کی-مکمل-صلاحیت-رکھتی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org