0
Thursday 28 Nov 2019 17:17

اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا

اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو خجالت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت کون ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’نواز شریف‘‘۔ بچی کی جانب سے دیئے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی خجالت کا شکار ہوگئے، جبکہ کلاس میں موجود تمام اساتذہ ہنس پڑے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنی خجالت کو مٹانے کے لئے ایک اور سوال پوچھا، اچھا تو نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟ طالبہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لئے اچھے کام کئے۔
خبر کا کوڈ : 829531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش