0
Thursday 28 Nov 2019 17:38

امجد علی گیلانی جے یو پی کے مرکزی وائس چیئرمین مقرر

امجد علی گیلانی جے یو پی کے مرکزی وائس چیئرمین مقرر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے دربار عالیہ گڑ گور شریف سیالکوٹ حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر جے یو پی پیر اختر رسول قادری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ عقیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید امجد علی گیلانی نے جے یو پی کے منشور و دستور سے اتفاق اور پیر معصوم نقوی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مریدوں سمیت جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ میں شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد پیر معصوم نقوی نے امجد گیلانی کو جے یو پی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، جبکہ چودھری عبدالحمید کو گوجرانوالہ اور مفتی عطاالہیٰ کو سیالکوٹ کا صدر تعینات کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 829537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش