0
Thursday 28 Nov 2019 17:52

لاہور، سراج الحق سے جمعیت اتحاد العلماء کے وفد کی ملاقات

لاہور، سراج الحق سے جمعیت اتحاد العلماء کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رہنماوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر شدید مذمت کی۔ منصورہ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں ایم این اے مولانا عبد الکبیر چترالی، مولانا مختار خان سواتی، قاری عطاء الرحمٰن، مفتی محمد عمر، قاری وقار چترالی، قاری ناظر حسین، پیر لطیف الرحمٰن شاہ، قاری فضل اکبر، قاری صدیق و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں شہر لاہور میں اتحاد العلماء کے کام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ جبکہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہے، جس کے تدارک کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اقوام متحدہ میں اس حوالے سے قانون سازی کروانی چاہیئے۔ 
خبر کا کوڈ : 829542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش