0
Thursday 28 Nov 2019 18:10

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام لاہور میں کشمیر مارچ، بھارت کیخلاف نعرے بازی

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام لاہور میں کشمیر مارچ، بھارت کیخلاف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ سول لائنز کالج سے لے کر مسجد شہداء مال روڈ تک کیا گیا۔ ریلی میں طالب علموں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت کے کشمیر پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔ مارچ سول لائیز کالج سے مسجد شہداء تک کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز، پاکستانی اور آزاد کشمیر کا پرچم اٹھا رکھے تھے۔ بھارت کیخلاف اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے سخت خلاف ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، دنیا کو کشمیر کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیئے تاکہ کشمیریوں پر لگائے گئے کرفیو کو ختم کیا جا سکے۔ ریلی میں اسلامی جمعت طلبہ کے عہدیداران سمیت دیگر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت فوری طور بند کرے، 9 لاکھ غاصب بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم و دہشتگردی کی انتہا کر رکھی ہے، مودی کے بدترین مظالم نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 829544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش