0
Thursday 28 Nov 2019 18:54

ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی

ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے حکومت سے ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کی قرآن محافظ ریلی کا آغاز اسلامک سٹڈیز سینٹرز سے ہوا۔ ریلی میں ہیلے کالج، آئی آر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ناروے کے شہری کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ اس واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے متفقہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے اور سفارتی تعلقات ختم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 829550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش