QR CodeQR Code

بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

29 Nov 2019 00:10

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم کل صبح بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے جبکہ صدر مملکت عارف علوی بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بیرسٹر فروغ نسیم کو وزرات قانون کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم کل صبح بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے جبکہ صدر مملکت عارف علوی بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے حکومت کے وکیل ہوں گے، جس کے لیے انہوں نے رضا کارانہ استعفیٰ دیا، کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے دوبارہ کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 829608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829608/بیرسٹر-فروغ-نسیم-کو-دوبارہ-وزیر-قانون-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org