0
Friday 29 Nov 2019 11:44

فرانسیسی صدر پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کا الزام

فرانسیسی صدر پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کا الزام
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترک وزیرخارجہ میولت چووشولو نے گزشتہ روز پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشت گرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر دہشت گرد تنظیم کو اپنا اتحادی کہیں گے تو پھر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ صدر میکرون یورپ کے لیڈر بننا چاہتے تھے مگر وہ ناکام ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے گزشتہ ماہ پیرس میں کردوں کے مسلح باغی گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورس کی ترجمان سے مذاکرات کیے تھے، جس پر ترکی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 829638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش