QR CodeQR Code

لاہور، چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

29 Nov 2019 12:26

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔ ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب سائنس فرانزک لیب، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔  ترجمان پولیس کی مطابق دھماکہ کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 829657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829657/لاہور-چوبرجی-کے-قریب-رکشہ-میں-دھماکہ-5-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org