0
Friday 29 Nov 2019 12:32

فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت کے موضوع پر اسلام آباد میں قومی کانفرنس کا انعقاد

فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت کے موضوع پر اسلام آباد میں قومی کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیراہتمام پہلی دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قومی کانفرنس علامہ محمد اقبال کے ایک سو بیالیسویں (142) یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا موضوع فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال سے روشناس کروانا اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،کانفرنس کے دوران علامہ اقبال کی فلسفیانہ و عملی رہنمائی اور اسلامی ریاست میں اس کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں اقبال کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسفہ اقبال کا قرآنی تعلیمات کے ساتھ تعلق بیان کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی میں قائم "اقبال چیئر" کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا مقصد طلباء میں اقبال کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ بحریہ یونیورسٹی کے تمام کیمپس نے بھی ویب لنک کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی جبکہ کانفرنس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمان اسکالرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔
 
خبر کا کوڈ : 829659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش