QR CodeQR Code

کشمیر میں سپیشل فورسز کے اہلکار بچیوں کو اغوا کر رہے ہیں، فخر امام

29 Nov 2019 13:22

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا، بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ مودی نے آسام کے 19 لاکھ شہریوں کو شہریت سے محروم کیا، مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا، بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنا لیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیجیے ہیں۔ فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں سپیشل فورسز کے اہلکار بچیوں کو اغوا کر رہے ہیں، لاپتہ بچوں کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ یہ کہاں گئے۔ فخر امام کا کہنا تھا پہلے سے موجود 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کے مظالم ڈھکے چھپے نہیں، انڈین سپیشل سروسز گروپ نے کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، بھارتی فوج کشمیری بچوں کو اٹھا رہی ہے، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے۔


خبر کا کوڈ: 829673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829673/کشمیر-میں-سپیشل-فورسز-کے-اہلکار-بچیوں-کو-اغوا-کر-رہے-ہیں-فخر-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org