0
Friday 29 Nov 2019 14:12

طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے، فواد چوہدری

طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ پروگریسیو سٹوڈنٹس کلیکٹیو، سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور ان کے ساتھ شامل دیگر طلبہ تنظیموں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں 29 نومبر کو طلبہ یکجہتی مارچ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 829679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش