0
Friday 29 Nov 2019 14:29

فیصل آباد اور جھنگ سے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار

فیصل آباد اور جھنگ سے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ پولیس نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کے سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے مطابق اس 4 رکنی گروہ کو فیصل آباد اور جھنگ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتے اور پھر اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے۔ ملزمان گوجرانوالہ میں بھی کئی وارداتیں کر چکے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پولیس وردیاں ملزمان تک کیسے پہنچیں۔ سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ بھی اس میں ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 829681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش