0
Friday 29 Nov 2019 15:27

ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، فضل الرحمن

ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5 سال سے الیکشن کمیشن پتہ نہیں کہاں سویا ہوا تھا، تبدیلی کی امید میں انہیں پیسے دینے والوں کو آج افسوس ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد مسئلہ کشمیر تھا مگر کشمیر بھی بیچ دیا اور اب آنسو بہا رہے ہیں، آج پاکستان میں سرینگر حاصل کرنے کا تصور ختم ہوچکا ہے۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، ہم جس قانون اور آئین کا احترام کرتے ہیں اس کی قدر کرنا ہوگی ورنہ داستانوں میں ان کی داستان نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار لوگوں کو ان نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا، اس پارلیمنٹ میں قانون سازی کی صلاحیت نہیں ہے، ان کی نااہلی کا ایک ہی علاج ہے یہ اقتدار چھوڑ دیں۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ احتساب کے نام پر ملک کی معیشت کا پہیہ جام کردیا گیا ہے، نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہو رہا، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی۔
خبر کا کوڈ : 829692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش