QR CodeQR Code

معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے طلبہ یونینز کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

29 Nov 2019 15:30

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں چئیرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونین کی حمایت کی ہے، لاہور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لئے آج طالبعلم مارچ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونینز بحال کر دی تھیں، مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کے لئے طلبہ یونینز کی بحالی کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 829693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829693/معاشرے-کو-غیر-سیاسی-بنانے-کیلئے-طلبہ-یونینز-کا-خاتمہ-کیا-گیا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org