QR CodeQR Code

نشوا کیس میں برطرف ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسی

29 Nov 2019 15:41

یاد رہے کہ ایس پی طاہر نورانی کو 18 اپریل کو اس وقت عہدے سے برطرف کیا گیا جب انہوں نے اسپتال میں غلط علاج کے سبب معذور اور بعد ازاں جاں بحق ہونے والی بچی نشوا کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے دھمکیاں دی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ دارالصحت اسپتال میں جاں بحق بچی کے والد کے ساتھ غلط سلوک پر ہٹائے گئے ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے دارالصحت اسپتال کیس میں عہدے سے برطرف کئے جانے والے ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سپرد کردی گئیں۔ جنید شیخ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی تعینات کردیا گیا، جب کہ عبدالرحیم شیرازی کو ایس ایس پی اے وی سی سی تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایس پی طاہر نورانی کو 18 اپریل کو اس وقت عہدے سے برطرف کیا گیا جب انہوں نے اسپتال میں غلط علاج کے سبب معذور اور بعد ازاں جاں بحق ہونے والی بچی نشوا کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے دھمکیاں دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 829699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829699/نشوا-کیس-میں-برطرف-ایس-پی-طاہر-نورانی-کی-کراچی-پولیس-واپسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org