0
Friday 29 Nov 2019 16:30

گلگت سکردو روڈ پر کام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا، جی ایم این ایچ اے

گلگت سکردو روڈ پر کام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا، جی ایم این ایچ اے
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی جگلوٹ سکردو روڈ کے جنرل منیجر محبوب ولی خان نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے سپریم اپیلیٹ کورٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبے پر کام بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا اور پراجیکٹ کسی تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے جتنے بھی تحفظات تھے این ایچ اے ان کا ازالہ کر چکی ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی پوری کوشش ہے کہ تعمیراتی منصوبہ کسی تاخیر کے بغیر پایہ تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کے معاوضوں کی مد میں پانچ کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اور چیک بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر دیا ہے، بقایا جات کی بروقت ادائیگی کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ پر سفر کرنے والوں کو تعمیراتی کام کے دوران جتنی مشکلات درپیش ہیں ان کا انہیں بخوبی احساس ہے اور اس حوالے سے این ایچ اے کی پوری کوشش ہے کہ مسافروں کی ہر مشکل کا بروقت ازالہ کیا جائے اور راستے میں ہر قسم کے ضروری اور بنیادی وسائل فراہم کیے جائیں، اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روڈ بلاکیج کے دورانیے کو مختلف جگہوں پر آویزاں کرے اور مسافروں کو مناسب جگہوں پر آرام اور واش روم کی سہولتیں فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں کے معاوضوں کی بروقت ادائیگی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 829708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش