0
Friday 29 Nov 2019 17:04

پاکستان میں سيلف بورڈنگ کی جديد ٹيکنالوجی متعارف، مسافروں کو بورڈنگ کارڈ سے نجات

پاکستان میں سيلف بورڈنگ کی جديد ٹيکنالوجی متعارف، مسافروں کو بورڈنگ کارڈ سے نجات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ايئرپورٹس پر مسافروں کو اب بورڈنگ کارڈ کيلئے لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔ پاکستان میں سول ايوی ايشن نے سيلف بورڈنگ کی جديد ٹيکنالوجی متعارف کروا دی ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنيشنل سميت 5 بڑے ايئرپورٹس پر مشينيں نصب کی جا رہی ہيں۔ سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ايئرپورٹس پر 15سے زائد جديد مشينيں نصب کی جا رہی ہيں، ہینڈ کیری بیگجز کے حامل مسافر اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ سول ایوی ایشن کی جانب مزید بتایا گیا ہےکہ جناح انٹرنیشنل ايئرپورٹ پر ڈوميسٹک اور انٹرنيشنل لاؤنج ميں2،2 مشينيں نصب کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینیں فرانس سے درآمد کی گئی ہیں۔ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقہ سے حاصل کر سکیں گے، خود کار چیک ان سسٹم فیصل آباد ایئرپورٹ پر نصب کئے جانے کے بعد 3 مشینیں اسلام آباد ایئرپورٹ، 2 پشاور، 2 کوئٹہ اور 2 ملتان ایئرپورٹ پر نصب کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی خود کار چیک ان سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے نیٹ ورکس سے فوری منسلک کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 829712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش