QR CodeQR Code

گستاخ امام زمانہ (ع) کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

29 Nov 2019 18:30

جیکب آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو گستاخ امام مہدی (ع) کے خلاف دہشت گردی اور توہین رسالت (ص) و توہین اہل بیت (ع) کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرے، امام مہدی (ع) وارث رسول اور خلیفہ اللہ ہیں، جن کی شان میں سینکڑوں آیات و احادیث نازل ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ جیکب آباد کے زیراہتمام گستاخ امام زمانہ (ع) عبدالستار جمالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہر کے مین ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا اور ٹائر جلاکر شاہراہ کو بلاک کیا گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو گستاخ امام مہدی (ع) کے خلاف دہشت گردی اور توہین رسالت (ص) و توہین اہل بیت (ع) کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے چاہئیں اور یہ کیس انسداد دہشت گردی کورٹ میں چلانا چاہیئے کیوں کہ امام مہدی (ع) وارث رسول اور خلیفۃ اللہ ہیں، جن کی شان میں سینکڑوں آیات و احادیث نازل ہوئیں۔ احتجاجی دھرنے سے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی ڈومکی، سٹی سیکرٹری جنرل نذیر حسین دایو، وسیم لطیف مہر، آئی ایس او کے رہنما سید ثاقب علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 829721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829721/گستاخ-امام-زمانہ-ع-کا-کیس-انسداد-دہشتگردی-کی-عدالت-منتقل-کیا-جائے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org