0
Friday 29 Nov 2019 19:28

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم پر تشدد کرنیوالے 9 کارکن معطل

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم پر تشدد کرنیوالے 9 کارکن معطل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل 8 میں لڑائی جھگڑے کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے لڑائی جھگڑا کرنیوالے 9 طلبہ کو معطل کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے 3 روز قبل ہاسٹل نمبر آٹھ کے قریب لڑائی جھگڑا کرنیوالے طلبہ کو فارغ کیا گیا تھا۔ معطل ہونیوالے طلبہ میں محمد عاقب سعید، حافظ جواد حسین، احتشام حسین، عدنان احمد، حسیب ارشد، خرم فیاض گوندل، وسیم اکرم، کاظم نون، محمد بابر کے نام شامل ہیں۔ آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم نے مارکٹائی کرنیوالے طلبہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ طلبہ کیجانب سے تشدد کے دوران دانت بھی توڑ دیئے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا جس کے بعد رجسٹرار آفس سے طلبہ کو معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 829731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش