0
Friday 29 Nov 2019 20:55

پنجاب حکومت نے متعدد اعلٰی پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے

پنجاب حکومت نے متعدد اعلٰی پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے متعدد اعلٰی پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بشیر احمد ناصر کی جگہ ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔ احسان طفیل کو کمانڈنٹ پولیس کالج لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی جی آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی، فیصل علی رانا کو ڈی آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گوہر اعجاز بھٹہ کو سی پی او گوجرانوالہ اور سہیل چودھری کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ادھر معین مسعود، کیپٹن (ر) عطارء محمد، سید علی محسن، معروف واہلہ، ماریہ محمود، شاکر احمد شاہد کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش