0
Friday 29 Nov 2019 21:17

مجلس وحدت مسلمین نے آج پنجاب بھر میں یوم عظمت قرآن منایا

مجلس وحدت مسلمین نے آج پنجاب بھر میں یوم عظمت قرآن منایا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے جمعۃ المبارک کو پنجاب بھر میں ’’یوم عظمت قرآن‘‘ کے طور پر منایا، مساجد میں خطباء حضرات نے قرآن پاک کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام، امن و سلامتی کا دین ہے، اسلام انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا درس دیتا ہے، قرآن کریم اصلاح انسانیت کیلئے اللہ کریم کی نازل کردہ آخری کتاب ہے، قرآن کریم امن، سلامتی، اعتدال کا درس دیتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ یہود ونصاری کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے کہ اسلام کے بارے میں پورے عالم اسلام کے جذبات ایسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔ مذہبی تعصب شدت پسندی کے رجحانات کو تقویت دیتا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گئے ہیں، حالانکہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر مسلمان ہی ان کا ٹارگٹ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمعۃ المبارک کو عظمت قرآن منانے کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو قرآن کریم کی عظمت اور اصلاح انسانیت کے درس سے متعلق آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 829749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش