0
Friday 29 Nov 2019 21:45

کوئٹہ، ایرانی ڈیزل پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے پر 150 افراد گرفتار

کوئٹہ، ایرانی ڈیزل پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے پر 150 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول پر پاپندی کے خلاف مستونگ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول پر پاپندی کے خلاف سیکڑوں افراد نے مستونگ سے کوئٹہ تک مارچ کیا۔ مظاہرین جب کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پہنچنے تو پولیس نے ڈیڑھ سو سے زائد مارچ کے شرکاء کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کو شالکوٹ، کیچی بیگ اور نیو سریاب کے تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ چیئرمین بے روزگار نوجوان ایسوسی ایشن شاہنواز بنگلزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاپندی کے باعث بلوچستان کے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ حکومتی فیصلے سے صرف چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے غریب لوگ متاثر ہوئے رہے ہیں، جبکہ بارڈرز کھلے ہیں جہاں سے سینکڑوں آئل ٹینکرز بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں۔ گرفتار مظاہرین میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما منظور بلوچ، میر عبداللہ جان مینگل، عبدالعلی مینگل، میر عبدالرحمان اور نیشنل پارٹی کے محمد نواز بلوچ سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت چھوٹے پیمانے پر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کا کام کرنے والوں پر پاپندی ختم کرے تاکہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو۔

 
خبر کا کوڈ : 829756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش