0
Friday 29 Nov 2019 21:57

لکی مروت، مبینہ پولیس مقابلے میں لڑکی کے قتل کیخلاف عوام کا احتجاج

لکی مروت، مبینہ پولیس مقابلے میں لڑکی کے قتل کیخلاف عوام کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان لڑکی کے قتل کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے پشاور کراچی انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ انڈس ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں جمع ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ جابو خیل اور ملحقہ دیہات کے عوام نے غزنی خیل اڈہ پر احتجاج شروع کیا، مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ خیال رہے کہ دو دن پہلے جابو خیل میں مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری گل فراز اور اس کی بھتیجی ماری گئی تھی۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ تھانہ غزنی خیل کی حدود جابو خیل میں ہوا جہاں پولیس کے ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف) نے اشتہاری ملزم گل فراز کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ ڈی ایس پی لکی مروت ہدایت اللہ شاہ کے مطابق اشتہاری ملزم اور اس کی بھتیجی نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شاہ محمود زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم گل فراز اور اس کی بھتیجی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری گل فراز پولیس کو قتل اور اقدام قتل سمیت 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 829760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش