0
Friday 29 Nov 2019 22:24

جگلوٹ سکردو روڈ منصوبے کے فنڈز روکنا دفاعی اور معاشی دشمنی کے مترادف ہے، سعدیہ دانش

جگلوٹ سکردو روڈ منصوبے کے فنڈز روکنا دفاعی اور معاشی دشمنی کے مترادف ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جی بی کی کابینہ تنظیم کم سرکس زیادہ لگتی ہے، جس میں مختلف جماعتوں کے مسترد شدہ لوگ جمع ہوئے ہیں۔ سکردو جگلوٹ شاہراہ بلتستان ریجن کی شہ رگ اور دفاعی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس منصوبے کے فنڈز روکنا دفاعی اور معاشی دشمنی کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ نااہل گورنر وفاق میں جی بی کے مسائل اجاگر نہیں کر سکتے۔ مہنگائی کے طوفان کے بعد وفاقی حکومت فنڈز کے فقدان کا تحفہ دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے بڑے منصوبوں کے فنڈز روکنا تحریک انصاف کی جی بی سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دوسری طرف عمران نیازی نے جی بی کی آئینی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے ٹائم فریم کو سرد خانے کی نذر کر دیا ہے۔ ان تمام زیادتیوں کے باوجود تحریک انصاف جی بی کی قیادت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جی بی اور نواز لیگ کی صوبائی حکومت کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بن چکا ہے، وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن اور گورنر راجہ جلال کے درمیان لو اور دو کی بنیاد پر معاملات طے پا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش