0
Saturday 30 Nov 2019 07:06

لندن برج پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

لندن برج پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کے باعث سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنا طبی معائنہ نہ کرا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن برج کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس کی کارروائی میں ایک حملہ مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم واقعہ میں زخمی ہونے والے دو افراد بھی چل بسے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد لندن برج کو سیل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے لندن برج اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بریج ہسپتال کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔ حملے کے بعد دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔ حملہ آور نے جعلی خودکش جیکٹ پہنا ہوا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ادھر برطانوی پولیس نے حملے کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ لندن برج میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جو چیک اپ کے لیے ہسپتال جا رہے تھے طبی معائنہ نہ کرا سکے اور چیک اپ کرائے بغیر گھر واپس لوٹ گئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق برطانیہ میں لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ لندن کے مصروف علاقے لندن برج پر ایک شخص نے پہلے کہا کہ اس کے سینے پر بم بندھا ہوا ہے اور اس کے بعد اس نے وہاں موجود کئی افراد پر تیزدھار چاقو سے وار کیے اور انہیں زخمی کردیا بعد ازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک نہیں دو خنجر تھے۔ پولیس نے فوری طور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا لیکن اس سے قبل وہ ایک شخص کو ہلاک کر چکا تھا، پولیس نے مرنے والے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ لندن پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لندن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے کئی لوگوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا۔ اس کے بعد لندن شہر کی خاص پولیس فورس نے اس پر دو فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تاہم اس نے سینے پر جو بم باندھا ہوا تھا وہ جعلی تھا۔ اس واقعے میں نصف سے زائد وہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جو لندن برج سے گزر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 829799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش