QR CodeQR Code

آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق قانون باآسانی منظور کروا لیں گے، فردوس عاشق اعوان

30 Nov 2019 07:16

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن بھی ساتھ دے گی کیوں کہ یہ سیاسی نہیں قومی معاملہ ہے، عدالت نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج کر پارلیمنٹ کی بالادستی پر مہر لگائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ سے باآسانی منظور کرالے گی۔ گزشتہ دنوں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ سے باآسانی منظور کرالے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن بھی ساتھ دے گی کیوں کہ یہ سیاسی نہیں قومی معاملہ ہے، عدالت نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج کر پارلیمنٹ کی بالادستی پر مہر لگائی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 829800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829800/آرمی-چیف-کی-مدت-میں-توسیع-سے-متعلق-قانون-باآسانی-منظور-کروا-لیں-گے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org