0
Saturday 30 Nov 2019 07:28

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی المتنفیقی عہدے سے مستعفی

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی المتنفیقی عہدے سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری پرتشدد واقعات اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی المتنفیقی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں عبدالمہدی نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کو پیش کریں گے اور قانون ساز نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ عبدالمہدی کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان آیت اللہ علی ال سیستانی کی جانب سے قیادت میں تبدیلی کے جواب میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آیت اللہ علی ال سیستانی کے مطالبے کے جواب میں میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد میرا استعفیٰ قبول کرلے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس اتوار کے روز متوقع ہے۔ پچھلے کئی ہفتوں میں عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی المتنفیقی ملک سے بے روزگاری، ناقص عوامی سہولیات اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 829804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش