0
Saturday 30 Nov 2019 07:56

عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر ملائیشیا کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری کرفیو کے خاتمے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو ملائیشیا میں کانفرنس کی دعوت دی۔ مذکورہ سربراہی اجلاس 18 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہو گا جس میں انڈونیشیا، ترکی، پاکستان اور قطر شرکت کریں گے جبکہ ملیشیا اس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس کا عنوان ’قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کا کردا‘ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر مسلم برادری کو پیش آنے والے مسائل کو سمجھنا اور ان کےحل کے لیے تجاویز پیش کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی کے عزم کا اعادہ ظاہر کیا اور مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر اس کے موقف کو سراہا۔ وزیراعظم نے پانچ اگست سے جاری محاصرے اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کی۔ وزیراعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 829810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش