QR CodeQR Code

جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،احمدی نژاد

17 Jul 2009 10:51

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے مشہد میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سابق حکومت سے دس گناہ


تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے مشہد میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سابق حکومت سے دس گناہ طاقت ور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی انتخابات میں مغربی قوتوں کی ساری شیطانی چالیں ناکام ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ایران کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ واپسی کا راستہ بھول جائے گا۔انہوں نے نیوکلیئر پروگرام کے متعلق کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے اور ایران بین الاقوامی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے منطقی مذاکرات کرنے پر تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 8299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8299/جارحیت-کا-منہ-توڑ-جواب-دینے-کی-مکمل-صلاحیت-رکھتے-ہیں-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org