0
Saturday 30 Nov 2019 14:06

ادلب میں وسیع فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل

ادلب میں وسیع فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ شامی صوبے ادلب میں وسیع فوجی کارروائی اور کلین سویپ آپریشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ادلب میں وسیع پیمانے پر کلین سویپ آپریشن شروع کرنے اور ادلب میں موجود بین الاقوامی دہشتگردوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کیلئے شامی افواج نے ادلب کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں پڑاؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے جبکہ اس آپریشن میں استعمال ہونے والے بھاری فوجی اسلحے کی منتقلی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ 

شامی ذرائع کے مطابق شامی افواج کیطرف سے ادلب کے جنوب اور جنوب مشرق میں پہلے تمامتر آپریشنز کی نسبت کہیں زیادہ بھاری اسلحے کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے جس میں پیشرفتہ فوجی سازوسامان کے علاوہ بڑی تعداد میں بھاری بھرکم فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ادلب میں کلین سویپ آپریشن شروع کرنے کیلئے شامی افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 829918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش