QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ کا 2 روزہ اہم اجلاس سیکرٹریٹ میں شروع

30 Nov 2019 17:34

دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے شوریٰ کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے اہم اجلاس کا آغاز ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شروع ہوچکا ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے شوریٰ کے اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز و خطرات، اسلام کے خلاف عالم استکبار کی سازشیں، ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس، مہنگائی، طبقاتی کشمکش، ریاستی ذمہ داریاں اور عوامی مشکلات پر اجلاس میں گفتگو ہوگی۔ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر اتوار شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور شوریٰ کے اہم اراکین ہریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 829938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829938/ایم-ڈبلیو-کی-مرکزی-شوری-کا-2-روزہ-اہم-اجلاس-سیکرٹریٹ-میں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org