QR CodeQR Code

طلباء کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا

30 Nov 2019 18:49

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ تمام بڑی جماعتیں فارن فنڈنگ کیس کی زد میں آئیں گی، وزیراعظم اپنے منصب کے شایان شان ذمہ دارانہ لب و لہجہ اختیار کریں، بدزبانی کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔ انتظامی افسروں کے آئے روز تبادلے مسائل کا حل نہیں۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی بے معنی جنگ میں عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کی قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، سپریم کورٹ کے مدبرانہ فیصلے سے قومی بحران ٹل گیا، عدالتی فیصلے نے حکومت کی نااہلی واضع کر دی، حکومت اور اپوزیشن محاذ آرائی چھوڑ کر اصلاح احوال پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو تماشا بنانے سے گریز کیا جائے، حکومت اپوزیشن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کا ماحول بنائے، طلبا یونینز کی بحالی ہونی چاہئے، طلباء کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں، طلباءکی فیسوں میں کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ توہین مذہب کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے، مغرب اسلامو فوبیا کے سدباب کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تمام بڑی جماعتیں فارن فنڈنگ کیس کی زد میں آئیں گی، وزیراعظم اپنے منصب کے شایان شان ذمہ دارانہ لب و لہجہ اختیار کریں، بدزبانی کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔ انتظامی افسروں کے آئے روز تبادلے مسائل کا حل نہیں۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی بے معنی جنگ میں عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے غیر روایتی سخت اقدامات کرے، حکومت عوام کے مسائل کے حل کو پہلی ترجیح قرار دے، گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس ہزار گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 829950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829950/طلباء-کے-جمہوری-حقوق-بحال-کئے-جائیں-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org