QR CodeQR Code

عالمی امن کے حوالے مغربی قوتوں نے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا ہے، علامہ باقر عباس زیدی

30 Nov 2019 22:09

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی فوج کے محاصرے میں انتہائی اذیتوں کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کو نقل مکانی پرمجبور کرکے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو وہاں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کے حق خوداردایت کو تسلیم کرانے کے لئے بھارت پر زور ڈالیں، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت نے ظلم کی ساری حدیں عبور کرلی ہیں، نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے حوالے مغربی قوتوں نے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا ہے، غیر مسلم ممالک میں قتل و غارت کے معمولی واقعہ پر بھی پوری دنیا کو سر پر اٹھا لیا جاتا ہے جب کہ مسلمانوں کے حوالے سے روایتی  چشم پوشی برتی جاتی ہے جو استکباری قوتوں کی بےحسی کی واضح دلیل ہے، عالم اسلام کا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی محض مذمتی بیانوں تک محدود نہیں رہنا چاہیئے، بھارتی حکومت پہ عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی فوج کے محاصرے میں انتہائی اذیتوں کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کو نقل مکانی پرمجبور کرکے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو وہاں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوچکی ہے، ایک متنازع علاقے میں اس طرح کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت ایسے غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، کشمیری قوم تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہندو تسلط سے اس کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے آزادی کے لئے کشمیریوں کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 829991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829991/عالمی-امن-کے-حوالے-مغربی-قوتوں-نے-ہمیشہ-متعصبانہ-کردار-ادا-کیا-ہے-علامہ-باقر-عباس-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org